Searching...
Sunday 1 March 2015

10 Golden Rules for Success By Bill Gates

08:50
10 Golden Rules for Success By Bill Gates
10 Golden Rules for Success By Bill Gates
Nevertheless, make your way. The secret of his success, he explains and adds 10 principles of success in life and experience the essence of all the 10 golden rules.

بل گیٹس کہتے ہیں کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے‘ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں‘ دقتیں اور مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ اپنی کامیابی کا راز وہ 10 سنہری اصولوں میں بتاتے ہیں اور کہتے ہیں زندگی میں تمام تر کامیابی اور تجربے کا نچوڑ یہ 10گولڈن اصول ہیں۔

Life: Life is not easy, there is no perfect person, but lucky and the option to change your life God has given to man, success and failure, riches and fame, honor and dishonor of the man is in his hand, "REMEMBER Steering your life is in your hands.

زندگی: زندگی آسان نہیں ہے‘ کوئی بھی شخص خوش قسمت اور پرفیکٹ پیدا نہیں ہوتا لیکن اپنی زندگی بدلنے کا اختیار خدا نے انسان کو دیا ہے‘ کامیابی اور ناکامی‘ دولت اور شہرت‘ عزت اور ذلت انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے‘ یاد رکھیے آپ کی زندگی کا اسٹیرنگ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

Success: The world would not have a "no relation to the world who you are, where you come from, what you want, but if you are successful, then the whole world is with you 'success conditions, will change behavior and self-esteem.

کامیابی: یہ دنیا کسی کا ساتھ نہیں دیتی‘ دنیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ آپ کون ہیں‘ کہاں سے آئے ہیں‘ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں‘ ہاں اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے‘ کامیابی آپ کے حالات‘ رویے اور خود اعتمادی کو بدل کر رکھ دے گی۔

Hard Work: Success does not come too easily, you have to pay this price and the value '' hard '' as is 'stop to think that the success of the sky will fall in your lap.' Work It is better to forget without success.

محنت: کامیابی کبھی بھی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی‘ آپ کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور اسکی قیمت ’’محنت‘‘ ہے‘ اس لیے یہ سوچنا بند کر دیں کہ کامیابی آسمان سے آپ کی جھولی میں گرے گی‘ محنت کے بغیر کامیابی کو بھول جانا بہتر ہے۔

Attitude: Do you think school teacher was very strict 'job are very angry at the boss' business clients are very difficult "problem with these people is the issue of your attitude 'life' situations and about people Share your attitude change in life success and failure is very dependent on your attitude.

ایٹی ٹیوڈ: آپ سمجھتے ہیں سکول میں ٹیچر بہت سخت تھے‘ جاب میں باس بہت غصے والے ہیں‘ بزنس میں کلائنٹس بہت مشکل ہیں‘ مسئلہ ان سب لوگوں کے ساتھ نہیں ایشو آپ کے ایٹی ٹیوڈ کا ہے‘ زندگی‘ حالات اور لوگوں کے بارے میں اپنے ایٹی ٹیوڈ کو تبدیل کیجئے‘ زندگی میں کامیابی اور ناکامی کا بہت بڑا انحصار آپ کے ایٹی ٹیوڈ پر ہوتا ہے۔


Importance: This mean that every little thing counts and do not think I remember that your job or business is small little job and a good job for small business and large business are changing.

اہمیت: ہر چھوٹی اور بڑی چیز کی اہمیت ہوتی ہے کبھی مت سوچئے کہ آپ کی جاب یا بزنس چھوٹا ہے یاد رکھیے چھوٹی جاب اور چھوٹا بزنس ہی ایک دن اچھی جاب اور بڑے بزنس میں تبدیل ہوتے ہیں۔

Mistakes: Learn from mistakes, no one in this world is not perfect and everyone makes mistakes, so it is important that you learn from your mistakes, mistakes but learn from them and they would certainly never repeats the same way you you can improve.

غلطیاں: غلطیوں سے سیکھئے‘ اس دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے اور ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے‘ اہم یہ ہے کہ آپ اپنی غلطیوں سے کتنا سیکھتے ہیں‘ غلطیاں ضرور کیجئے لیکن ان سے سیکھیے اور انہیں کبھی مت دوہرایے‘ اسی طرح آپ اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Dependence: Many decisions in life and work you have to do it yourself, do not rely on other people and do all the work yourself, you will rely on other people to practice every decision in life on a stage The decision shall be in need of someone to work, and this will be your biggest obstacle in the development.

انحصار: زندگی میں بہت سارے فیصلے اور کام آپ کو خود کرنے پڑتے ہیں‘ دوسرے لوگوں پر انحصار مت کریں اور اپنے تمام فیصلے اور کام خود کریں‘ اگر آپ ہر فیصلے اورکام کیلئے دوسرے لوگوں پر انحصار کریں گے تو زندگی میں ایک سٹیج پر ہر فیصلے اور کام کیلئے کسی نہ کسی کے محتاج ہو نگے‘ اور یہی چیز آپکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔

Chance: You only have one chance, "There are many things in our lives that are only once and you should take that chance.

چانس: آپ کے پاس صرف ایک چانس ہوتا ہے‘ ہماری زندگی میں بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف ایک دفعہ ہوتی ہیں اور آپ کو وہ چانس لینا چاہیے۔

Time: time value, we have 24 hours in a day and a year of 365 days, you must use the very thought 'why do you use your time for something like Cox success and failure decides.

وقت: وقت کی قدر کریں‘ ہمارے پاس ایک دن میں 24 گھنٹے اور ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں‘ آپ کو انھیں بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے‘ آپ اپنے وقت کوکس طرح استعمال کرتے ہیں یہی چیز آپ کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کرتی ہے۔

Fact: please consider the facts, what you see on TV and in the movies he has made the 'real life you have to get out, and the results have to bring to work

حقیقت: ہمیشہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھیے‘ جو کچھ آپ ٹی وی اور فلموں میں دیکھتے ہیں وہ سب مصنوعی ہے‘ اصل زندگی میں آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے‘ کام کرنا پڑتا ہے اور نتائج لانے پڑتے ہیں